ملک عزیز پاکستان تکفیریت اور آمریت جیسے چیلنجز کی زد میں ہے، ڈاکٹر شفقت شیرازی

15 اگست 2017

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ملک عزیز پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پروقار پروگرام مجلس کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جس میں المصطفٰی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی قم کے اسٹوڈنٹس، ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ و مجلس مشاورت کے دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ملک عزیز پاکستان کی 70 ویں جشن آزادی کی مناسبت سے تمام اہلیان وطن اور محب وطن قوتوں کو مبارکباد دی اور آزادی کے فلسفہ اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پاکستان دو بڑے چلنجز کا شکار ہے، ایک تکفیریت و دہشتگردی اور دوسرا جمہوریت نما آمریت۔ آج نواز شریف بظاہر جمہوریت کی باتیں کر رہا ہے، لیکن حقیقت میں جمہوریت کے لبادے میں آمریت کو پروان چڑھا رہا ہے اور اداروں کے ٹکراو کی سیاست پر تلا ہوا ہے۔ اسی طرح انہی جمہوریت نما آمر حکومتوں کی داخلی اور خارجی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ملک تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں جل رہا ہے، آئے روز کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ 1947ء کے جذبہ ایثار کیساتھ ملک عزیز کے بیٹوں کو ان دو چلنجز کے مقابلے میں میدان میں آکر قائداعظم محمد علی جناح (رہ) اور علامہ اقبال (رہ) کے پاکستان کو دہشت گردوں، لٹیروں اور غاصب تکفیریوں سے نجات دینے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree