وحدت نیوز (اصفہان / نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان اور نجف اشرف کی علیحدہ علیحدہ تنظیم نو کی تقاریب کا انعقادعید زہراؑاور جشن تاج پوشی امام زمانہ عج کے پر مسرت موقع پر کیا گیا،جس میں مشاور ت کے بعد مولانا تصور عباس مہر ایم ڈبلیوایم شعبہ اصفہان اور مولانا سید خاور عباس شعہ نجف اشرف کے سیکریٹریٹ جنرل نامزدکیئے گئے، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان سید تقی شاہ زیدی نے اپنے تین سالہ کارکردگی کی رپوٹ پیش کرتے ہوے اپنے عہدے سے رسمی طور پر دستبرداری کا اعلان کیا اور آئندہ تین سالہ دورانیہ کیلئے برادر تصور علی مہر کو اپنے ہم منصب کے طور پر متعارف کروایا.سابقہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے مستقبل میں کسی قسم کے عہدے کی پذیرش سے عذرخواہی کرتے ہوے ایک کارکن کے طور کار الہی کیلئے سرگرم عمل رہنے کی یقین دہانی کروائی.مسئولین نے مشاورت کے بعد حوزہ علمیہ اصفہان کے سینئرطالب علم مولانا تصور عباس مہر کو آئندہ تین سال کیلئے سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔
واضح رہے کہ یہ اعلان جشن تاج پوشی امام زماں(عج)کے موقع پر کیا گیا جو تشکل عارف الحسینی( یونٹ آف شیعہ علماء کونسل)اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کی باہمی کاوشوں سے منعقد ہوا اور اس جشن کی رمق و دمق نے سر زمین اصفہان پر ہونے والے گذشتہ تمام پروگرامز کی رونقوں کو ماند کردیا.اس جشن سے افراد حاضر پر یہ ظاہر ہوا کہ برادر تقی شاہ زیدی نے بلا تفریق للہیت کے لئے کام کیا اور شیعیان حیدر کرار میں وحدت کو برقرار رکهتے ہوے ہر قسم کی قربانی پیش کی۔
دوسری جانب مرکزی سیکرٹری امور خارجہ جناب ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ شعبہ نجف اشرف اور شعبہ اصفہان کے ذمہ داران کی مشاورت کے بعد نجف اشرف کے سینئر اور فاضل طالب علم جناب مولانا سید خاور عباس کو وہاں کا مسؤول اور اسی طرح حوزہ اصفہان کے فاضل جناب مولانا تصور عباس مہر کو مسوولیت دی گئی ہے. دونوں علماء مجلس وحدت کے فعال کارکن ہیں. انہوں نے ان شعبہ جات جات کے سابقہ مسؤولین جناب مولانا ناصر عباس گل صاحب اور اور جناب مولانا سید تقی زیدی کی بے لوث خدمات اور فعالیت کا شکریہ ادا کیا. اور نو منتخب برادارن کی کامیابی اور توفیقات کی دعا بھی کی.