ظالم حکمرانوں کو ان کے عبرت ناک انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر

08 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے، ایم ڈبلیو ایم مسلمان نہیں بلکہ مظلوم انسان کی حمایت کے لیئے میدان میں ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی ظالم کے سامنے سر نہیں جھکایا، شہید علامہ عارف حسین الحسینی سے لیکر شہید علامہ نواز عرفانی تک ہر قربانی مظلومیت کے حق میں علم بلند کرنے کی راہ میں ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکرٹریٹ میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم تمام امت مسلمہ کو امت واحدہ کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں، مسلمانوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ، نہ ہوا تو دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب ہو جائے گا، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک پلیٹ فارم سے استعمار اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں ، تکفیریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ، راہ اتحاد کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے درپے عناصر کو بے نقاب کریں ، اور انہیں ان کے حقیقی انجام تک پہنچا دیں ، مجلس وحدت اتحاد و وحدت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم مصمم رکھتی ہے، قیادت نے ہمیشہ اس کے لیئے کوششیں کیں اور الحمدللہ کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں ، پاکستان کے با شعور شیعہ سنی نے طاغوت پر لرزہ طاری کر رکھا ہے ، طاغوت جو کہ چاہتا تھا کہ باہم دست و گریباں ہوں ، لیکن اس کے برعکس ہوا اور باہم ایک ہو کر وطن خداداد کی خدمت کے لیئے اپنے آپ کو صف اول میں رکھا، پاکستان بنانے کی طرح پاکستان پچانے کے لیئے بھی ایک ہو گئے، علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی خدمت کو کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی، محرم میں جسطرح وحدت کا مظاہر ہ ہوا، چہلم سے ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد محمود عباسی، سیکرٹری تربیت مولانا افتخار الحسن، سیکرٹری تبلیغات مولانا ممتاز علی حسینی، سیکرٹری روابط مولانا حمید نقوی ، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی ، سیکرٹری ویلفیئر سید عنایت بخاری ، سیکرٹری نشرواشاعت سید قلندر نقوی، معاون سیکرٹری نشرو اشاعت پیر حسن نقوی ، سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس سید انصر نقوی، سیکرٹری میڈیا سیل سید کفایت نقوی ، سیکرٹری تنظیم سازی عابد حسین قریشی اور سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدرنے شرکت کی ، اجلاس میں چہلم و ربیع الاول کے پروگرامات کے لیئے مشاورت کی گئی۔اجلاس کے اختتام پرشہید علامہ نواز عرفانی کے علاوہ ایڈیشنل سکرٹری جنرل سید سرفراز کاظمی کی ہمشیرہ، سید عمران حیدر کی والدہ، سید انصر نقوی کے بھتیجے و معروف صحافی ریاض خواجہ کے لیئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree