طالبان مذاکرات کے حق میں نہیں بلکہ حکومت کی خواہش ہے کہ مذاکرات کیئے جائیں ، علامہ سید طالب ہمدانی

20 ستمبر 2013

وحدت نیوز (مظفرآباد) حکومت پاکستان کو بھارتی حکمرانوں سے ضرور سبق لینا چاہیے، جو بارڈر پر 4فوجیوں کی ہلاکت پر سفارتی تعلقات تک منقطع کر لیتے ہیں، حتیٰ کہ نواز منموہن ملاقات بھی کٹھائی میں پڑ جاتی ہے، لیکن پاکستان کے حکمران سیاسی جماعتیں اور عسکری قیادت فوجی آفیسران کے قتل، حساس مقامات پر حملوں کے باوجود دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل علامہ سید طالب ہمدانی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ اس وقت ملکی سلامتی کے لیئے ناگزیر صورتحال اختیار کر چکا ہے، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت ملکی سلامتی کے لیئے ناگزیر صورتحال اختیار کر چکا ہے، اس کا خاتمہ کیا جا سکے، حکومت پاکستان سری لنکا کی مثال کو سامنے رکھے، کہ انہوں نے دہشتگردوں سے مذاکرات کے بجائے جنگ کا راستہ اختیار کر کے ہمیشہ کے لیئے ان کا وجود ختم کردیا، اور آج وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، مذاکرات کا فائدہ صرف دہشتگردوں کو ہو گا، وہ اس فرصت میں اپنی توانائیوں میں اضافہ کریں گے، اور پھر کچھ عرصہ بعد منظم انداز میں کاروائیاں کر کے پھر سے سرزمین پاکستان کو خون میں نہلا دیں گے، اپر دیر میں ہونیوالی دہشتگردی سے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے کہ طالبان مذاکرات کے حق میں نہیں بلکہ حکومت اس کوشش میں ہے کہ ان کے ساتھ مذاکرات کیئے جائیں۔

علامہ طالب ہمدانی نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات شہداء کے مقدس خون سے غداری ہے، انہوں نے حالیہ APCکی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی سلامتی کے ساتھ ایک منظم سازش کے ساتھ کھیل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree