زائرین کی بس پر حملہ حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شرکاء میلاد کانفرنس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے،علامہ تصور جوادی

22 جنوری 2014

وحدت نیوز(مظفر آباد) مستونگ دہشتگردانہ واقعہ حکومتی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔زائرین کی بسوں کو نشانہ بنانے والے طاغوتی طاقتوں کے ایجنٹ ہیں،ریاستی اکابرین کا ردِ عمل ۔ دہشتگرد لادینیت کی سوچ رکھتے ہیں،کوئٹہ میں انکے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن ناگزیر ہے،وزیر داخلہ و صوبائی حکومت واقع کو سنجیدگی سے لیں، آج دربار سہیلی سرکار پر منعقدہ میلاد کانفرنس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوں گے۔ان خیالات اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ تصور نقوی الجوادی نے آئی ایس او آزادکشمیر کے صدر سید وقار کاظمی، مولانا طالب ہمدانی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ یہاں وحدت سیکریٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بے گناہ زائرین پرحملے کرنے والوں کے خلاف موثر کاروئی تک ہوئے پورے آزادکشمیر میں دھرنے کرنے کا اعلان، انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار صورتحال کو سنجیدگی سے لیں۔پاکستان کی سلامتی عوامی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام مصلحتیں بالا طاق رکھ دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن طبقوں ، افواج پاکستان اور بے گناہ شہریوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ روش نظرانداز کر کیملک کو تباہی کے دھانے کھڑا کر دیا گیا ہے،جہاں مٹھی بھر دہشتگرد فوج اور عوام کا متحان لے رہے ہیں۔علامہ تصور نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام میلاد مصطفے ؐ کانفرنس کے شرکاء سانحہ مستونگ کیخلاف احتجاجََ سیاہ پٹیاں بازوؤں پر باندھ کر شریک ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree