علامہ سید یاسرسبزواری آئندہ 4 ماہ کیلئے ایم ڈبلیوایم ریاست آزاد جموں وکشمیر کے قائم مقام سیکریٹری جنرل نامزد

29 نومبر 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ برادار ملک اقرار حسین ،مسئول مرکزی سیکریٹریٹ برادر ارشاد بنگش اور مرکزی کوارڈینٹر برائے امور تربیت آغا ظہیر کربلائی نے مظفر آباد کا دورہ کیا۔ ریاست جموں کشمیر کابینہ کا اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جس۔میں ریاستی کابینہ کے ڈپٹی سیکرٹری مولانا حمید نقوی سمیت تمام ریاستی کابینہ نے شرکت کی۔۔اجلاس میں ریاستی تنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ریاستی کابینہ نے اکثریت رائے درج ذیل اہم فیصلہ جات کئے۔


1۔ علامہ تصور جوادی  صاحب جو کہ حادثہ کی وجہ سے شدید علیل ہیں بظاہر طبی طور اب اپنے فرائض منصبی سرانجام دینے سے قاصر ہیں لہذا کابینہ کی اتفاق رائے سے فاضل قم۔آغا سید یاسر سبزواری  صاحب کو آئندہ 4 ماہ کے لئے قائم مقام سیکرٹری جنرل کے طور منتخب کیا گیا ہے اور کابینہ کی درخواست پہ انہوں نےیہ ذمہ داری قبول کی ہے۔

2۔ موجودہ کابینہ میں موجود عہدیداران بدستور اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں گے اور باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے مزید شعبہ جات کو بھی انسٹال۔کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق شعبہ جات کی مسئولیت تبدیل بھی کیا جاسکتی ہے۔

3۔  آئندہ ماہ سے تمام تنظیمی امکانات و وسائل ریاستی کابینہ کو فراہم کئے جائیں گے اور کابینہ پہ مشتمل تین رکنی  فنانس کمیٹی بنائی جائے گی۔

4۔ میرپور اور باغ سے ایک ایک ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور دو دو نئے افراد مزید ریاستی کابینہ میں لائے جائنگے مظفر آباد سے دور ہونے کی وجہ سے علاقائی معاملات احسن انداز سے چلا سکیں۔

5۔ ریاستی آفس کو مناسب جگہ پر شفٹ کیا جائیگا جہاں پر عوامی رابطہ آسان ہو۔۔۔  مرکزی وفد نے آغا تصور جوادی سے ملاقات کی ان کی عیادت کی اور تنظیمی فیصلہ جات اور صورتحال سے انہیں آگاہ کیا ۔

نیز مرکزی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے خصوصی سلام پہنچایا گیا اور نیک تمناوں اور انکی جلد صحتیابی کا پیغام دیا گیا اور عیادت کی گئی۔۔۔آغا تصور جوادی نے مرکزی وفد کا شکریہ ادا کیا



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree