وحدت نیوز(مظفرآباد)مظفرآباد کے معروف سماجی رہنما سید غفران علی کاظمی آئندہ 3 سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ضلع مظفرآباد کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کی ضلعی شوری کا اجلاس مرکزی دفتر وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی مرکزی کابینہ وضلعی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں نئے ضلعی سیکرٹری جنرل کے انتخابات ہوئے جس میں سید غفران علی کاظمی بھاری تعداد میں ووٹ حاصل کر کے نئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ تصور نقوی الجوادی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین ہمدانی و دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔علامہ تصور جوادی صاحب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے نئے سیکرٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف کیا ۔
اس موقع پر سید غفران علی کاظمی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ تمام احباب کی امیدوں پر بھرپور اترتے ہوئے اپنی زمہ داریوں کو پورا کرونگا ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں مجلس وحدت کا پیغام امن و اخوت ہے ۔مظفرآباد کے مسائل کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے اور بہت جلد ضلعی تنظیم سازی کا جال پورےمظفرآباد میں بچھائیں گے۔