وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وفد کے ہمراہ چئیرمین ادارہ فروغ تبلیغات اسلامی مظفر آباد علامہ احمد علی سعیدی سے ان کے گھر جا کر ملاقات و عیادت کی۔ اس موقع پر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے علامہ احمد علی سعیدی کی صحتیابی اور وباء کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کی۔
علامہ تصور جوادی نے کہا کہ یقیناً بیماریاں آزمائش ہیں، یہ کبھی تو مراتب میں بلندی کا باعث ہوتی ہیں اور کبھی اللہ کی یاد کا ذریعہ ہوتی ہیں۔ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کے ہمراہ وفد میں سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی و سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے علامہ سید احمد علی سعیدی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔