وحدت نیوز (مظفرآباد) علامہ سیدتصور حسین نقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر سے پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء و امیدوار اسمبلی حلقہ6 سید ذیشان حیدر کاظمی کی ملاقات۔اس ملاقات میں اہم سیاسی و ملی امور زیر بحث آئے۔ سید ذیشان حیدر کاظمی نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم ویلی اور ریاستی قیادت میرے ساتھ تعاون کرے گی انشاءاللہ میرا پارٹی ٹکٹ کنفرم ہو گا۔ میں میرٹ پر پاکستان تحریک انصاف کا امیداوار ہوں۔
اس موقع پرعلامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ اگر چہ یہ بات کہنا قبل از وقت ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کس طرح چلیں گے لیکن ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں جو بھی پارٹی کی پالیسی ہو گی اس کے مطابق ہم فیصلہ کر یں گے۔ انشاءللہ مجلس وحدت کی پالیسی ہمیشہ کی طرح بہترین اور شاندار ہوگی ملاقات میں سید کلیم کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔