ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کا اجلاس، حکومتی امداد کی تقسیم کو شفاف بنانے کا مطالبہ

10 اپریل 2020

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی کی زیر صدارت وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، چیئرمین المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید رضی عباس سبزواری اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے کابینہ ارکان سے تجاویز و آراء لی گئیں، جس میں آغا طالب حسین ہمدانی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جو لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں، اس میں سیاسی تعصب پایا گیا ہے، جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ سیاسی تعصب کو بالا طاق رکھتے ہوئے ہر مستحق کو حکومتی امداد پہنچائی جائے، علاوہ ازیں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ارکان مجلس اپنی سطح پر کردار ادا کریں، حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس مشکل وقت میں سیاسی تعصب اور اقرباء پروری کو بالائے طاق رکھ کر مستحق اور سفید پوش افراد کی امداد کی جائے۔

علاوہ ازیں علامہ تصور جوادی نے کہا کہ حکومت کے لیے بھی سخت امتحان ہے کہ حکومت اپنے شہریوں کے اعتماد کو کس طرح قائم رکھتی ہے، یہ وقت زلزلے سے بھی مشکل ترین وقت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح باقی صوبوں نے وفاق کے امدادی پیکج میں اپنا حصہ ڈالا، اس طرح ریاستی حکومت کی طرف سے اس طرح کوئی پالیسی دی جائے۔ نیز تاجر برادری جو اس لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہوئی ہے، اس کو بھی واضح پیکج دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس دینیہ کی بندش، اجتماعات، محافل، مجالس کا انعقاد نہ ہونے کہ وجہ سے معاشرے کے ایک انتہائی اہم طبقہ علماء کرام جو معاشرے کے انتہائی اہم جزو شمار کیے جاتے ہیں اور ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں، ان کے لیے بھی حکومت خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree