وحدت نیوز (گلگت) گلگت میں شیعہ سنی جرگے کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں دونوں طرف سے علمائے کرام اور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر طرفین کی جانب سے نائی پوئی کے علاقے میں اب تک ہونے والے 23 شیعہ سنی افراد کے قتل پر عام معافی اور جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ یاد رہے کہ شیعہ سنی جرگے کی ڈیڑھ سال کی مسلسل کوششوں کے بعد جنگ بندی اور خون معافی کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر دونوں جانب سے شخصیات ایک دوسرے کے گلے ملیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں جرگے کی علاقے میں امن کے قیام کیلئے کی جانے والی کوششوں کا سراہا گیا اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ مشترکہ اجلاس میں جرگے کی کوششوں کے پیش نظر مختلف شخصیات کو گلگتی ٹوپیاں بھی پہنائی گئیں۔