وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سکردو میں الیکشن کمپین آفس کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ وفاقی حکومتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو محرومی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ، انتخابات کے دنوں میں وفاقی جماعتیں ماضی میں اعلانات کرتی رہیں اور حکومت بنانے کے بعد موڑ کے نہیں دیکھا اور یہاں کے وسائل لوٹنے رہے ۔گلگت بلتستان کے حقوق سے محروم عوام پر ہونی والی سب سے بڑی زیادتی تشخص نہ ملنا اور انکے حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام ہر صور ت عام پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں، پورے ملک میں سب سے زیادہ محب و طن یہاں کے لوگ ہیں یہاں کے لوگوں کی حب الوطنی مثالی ہے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق سے محروم رکھنا اور یہاں کے عوام کی حب الوطنی کو شک کی نگاہ سے دیکھنا پاکستان سے غداری کے مترادف ہے۔یہاں پر بیوروکریسی اور وفاقی سیاسی جماعتوں سے سوتیلانا سلوک کیا اور متعصب نگاہوں سے دیکھتی رہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں کے حقوق سے محروم عوام کو انکا آئینی حق مل جائے ، انکو تشخص مل جائے، یہاں کے وسائل کو یہاں کے عوام پر خرچ ہو ۔ ماضی میں لسانی ، مسلکی اور علاقائی تعصبات کے ذریعے عوام کو تقسیم کیے رکھا اور انہیں اپنے حقوق کے لیے متحد ہونے نہیں دیا گیا ہم چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں لسانی ، علاقائی اور مسلکی تعصبات دفن ہو ں تمام مکاتب فکر مل کر عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کرے یہاں کے عوام کی معیار زندگی بلند ہوں اور یہاں سے پاکستان میں امن و اتحاد کا پیغام جا ئے۔یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ پاکستان کا دفاعی خطہ مضبوط ہو یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ پاکستان کا اکنامک ہب مضبوط ہو ، یہ خطہ مضبوط ہو تاکہ اس وطن کے حقیقی بیٹوں کو جنہوں نے یہ خطہ آزاد کر ا کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے انکو انکا حق ملے۔ اب وقت آچکا ہے یہاں کی عوام کو ہشیاری دکھانے کا ۔ وفاقی جماعت اپنے مکارانہ اور دیرانہ حربے کے ذریعے یہاں پر حکومت بنانے اور وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے گلگت بلتستان میں دورہ جات، گورنر کی تقرری ، گورنر کے دورہ جات اور اعلانات قبل ازانتخابات دھاندلی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاستی جبر کے ذریعے انتخابات کو یرغمال کرنا چاہتی ہے انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ریاستی ادارے ، حساس ادارے، قانون نافذ کرنے والے قبل ازا نتخابات دھاندلی کرنے روکیں اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔