گلگت بلتستان کے عوام کا واحد مطالبہ مکمل آئینی حقوق ہیں، ایم ایل اے کاچوامتیاز خان

24 فروری 2016

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن قانون ساز اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ مکمل آئینی حقوق ہے، ہمیں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی حقوق دیئے جائیں۔ یہ وضاحت ضروری ہے کہ ہمارا کبھی بھی آزاد کشمیر جیسا سیٹ اپ کا مطالبہ نہیں رہا ہے، ہمارا واضح اور دوٹوک موقف ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ ہمیں مکمل آئینی صوبہ بنایا جائے، اگر فوری طور پر یہ ممکن نہیں ہے تو کرگل لداخ کو ہندوستان کے آئین میں جو حقوق حاصل ہیں وہی حقوق حکومت پاکستان اپنے آئین میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کو بھی دے سکتا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام مزید کسی لولی پاپ کو قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ ہمیں حکومت پاکستان کے ارباب اختیار کے ارادے کچھ نیک نظر نہیں آ رہے ہیں، ہم حکومت وقت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے ساتھ بہت مذاق ہوچکا ہے اب ان کے ازالے کا وقت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت اسکردو روڈ بنانے کے بلندوبانگ دعوے کرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا ہے، مارچ میں کام شروع ہونا تھا ابھی جون تک لے کے جارہے ہیں، حکومت ہر کام میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت اسکردو روڈ پر فی الفور کام شروع کرایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree