گلگت بلتستان انتخابات کے بعد گندم سبسڈی بحالی کی تحریک کا آغاز کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

06 جون 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ کا تیسرا بجٹ بھی لفظوں کے گورکھ دھندے سے بڑھ کر کچھ نہیں، اس بجٹ میں بھی لفظوں کا ہیر پھیر واضح ہے۔ بجٹ میں اشرافیہ کو ایک بار پھر نوازا گیا ہے، جبکہ سارا نزلہ غریب عوام پر ڈھایا گیا ہے، انہوں نے نون لیگ کی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نواز حکومت کے عوام کش فیصلوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ  اس فیصلے سے نون لیگ کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، اب لوگ جان گئے ہیں کہ الیکشن جیتنے کیلئے کئے جانے والے سب کے سب اعلانات دھوکے اور فریب سے بڑھ کر نہیں۔ آٹھ جون کو گلگت بلتستان کے عوام خیمے پر مہر لگا کر نون  لیگ سمیت چور جماعتوں سے عملی بیزاری کا اظہار کریں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت عوام کے منہ سے نوالہ نہیں چھیننے دیں گے۔ گندم سبسڈی کا خاتمہ نون لیگ کی حکومت کے خاتمہ پر منتہج تو ہوسکتا ہے لیکن اس کی عملی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو گذشتہ دیئے جانے والے دھرنے یاد رکھنے چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree