کوئٹہ میں طالبات کی بس پر حملہ ابوجہل کے وارثوں کی کارستانی ہے، فدا حسین

17 جون 2013

fida baaltiوحدت نیوز( بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے کوئٹہ میں طالبات کی بس پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ نے جس میں ایک درجن سے زائد طالبات کی جانیں چلی گئیں زمانہ جہالت کی یاد تازہ کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملہ کے بعد بولان میڈیکل ہسپتال میں حملہ صرف غیر اسلامی ہی نہیں بلکہ غیر انسانی فعل ہے۔ یہ فعل عرب زمانہ جہالت کے ابوجہلوں کے وارثوں کی کارستانی ہے کہ ان دنوں عورتوں کو زندہ در گور کرتے تھے اور آج دھماکوں میں ریزہ ریزہ کر رہے ہیں۔ یہ حملہ علم پر حملہ ہے، معرفت پر حملہ ہے، دانش پر حملہ ہے، عقل پر حملہ ہے، خرد پر حملہ ہے اور حکمت پر حملہ ہے۔

فدا حسین نے کہا کہ علم و جہالت کا مقابلہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا، ظلم و جہالت کے خداوں کی یہ بھول ہے کہ دھماکوں سے چراغ علم کو گل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان علم دشمنوں، جہالت کے خداوں اور زمانے کے ابوجہلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نہ یہ بھی کہا کہ اس دھماکے اور زیارت حملہ کے پیچھے ایک ہی ہاتھ نظر آتا ہے اور ہدف وطن عزیز کو کمزور کرنا ہے اور اس معاملے میں بیرونی طاقتوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree