وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کی جنگ جیتنے اور علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مظلوموں کو طاقتور بننا ہو گا اگر شفاف ماضی اور با کردار شخصیت کے حامل افراد الیکشن میں جیتیں گے تو عوام کی خدمت زیادہ بہتر ہو سکے گی کوئٹہ میں جب عوام نے صوبائی اسمبلی کی نشست پر ایم ڈبلیو ایم کے نمائندہ کو جتوایا تو کچھ ہی عرصے میں حلقہ میں 2 ارب روپے سے زیادہ کے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہمیں اپنے ووٹ مفاد پرستوں ،کرپٹ اور دھوکے باز امیدواروں کو نہیں دینا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی خاندانی،علاقائی اور ذاتی مصلحت سے کام نہیں لینا ہو گا ایم ڈبلیو ایم نے پورے ملک میں مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکھٹا کیا ہے گلگت بلتستان کی ترقی اور کامیابی کے لیے ہی ہم اسماعیلی اور نور بخشی کمیونٹی کے ساتھ ملکر جدوجہد کر رہے ہیں ہم جیتیں یا ہاریں عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نلتر نومل گلگت میں ایک عوامی جلسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم الیکشن جیت کر گلگت بلتستان کو ماڈل صوبہ بنائے گی اسوقت بھی محدود وسائل کے باوجود پورے ملک میں بالعموم اور جی بی میں بالخصوص مساجد، طبی مراکز ،فراہمی آب پروجیکٹ،کفالت ایتام ،اور نادار غریب لوگوں کے لیے رہائشی منصوبے مکمل کر کے عوامی خدمت کی مثال قائم کی ہے ہماری جماعت اپنے منشور اور شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اہلیت رکھتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کی محرومی وپسماندگی کو مکمل دور کرے الیکشن میں ہمارے امیدوار تعلیم، شخصیت اور خدمت کے اعتبار سے عوام کے لیے بہترین آپشن ہیں امید ہے کہ 8 جون کو پورے خطے میں عوام خیمے پر مہر لگا کر اپنی قسمت بدلنے کا آغاز کرینگے جلسے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صو بائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی،مرکزی سیکر ٹری یوتھ فضل عباس نقوی اور علاقے کے پیش امام شیخ انصار حسین نے بھی خطاب کیا ۔