وحدت نیوز (بلتستان) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ ہم ممتاز عالم دین، مفتی اعظم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ، مولانا مفتی محمد عبداللہ کی افسوسناک رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اس موقع پر باالعموم ملت اسلامیہ اور بالخصوص مکتب صوفیہ امامیہ نوربخشہ کو ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر مکتب نوربخشیہ اور لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا مرحوم کو جوار رحمت و مغفرت میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین و سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ مفتی اعظم صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مولانا مفتی عبداللہ علیل رہنے کے بعد اسلام آباد میں رحلت کرگئے تھے۔