لال مسجد سے مسلسل دہشت گردوں کی حمایت اور پاک فوج کے خلاف سازشیں جاری ہیں، فوری سیل کی جائے، سعید الحسنین

20 دسمبر 2014

وحدت نیوز(گلگت ) GHQ اور مشرف پر حملے کے مسٹر مائنڈ کو تختہ دار پر لٹکانا احسن اقدام ہے اور اس جرات مندانہ اقدام پر پاک فوج کی مکمل حمایت کرتے ہیں البتہ صر ف دو چار دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکانے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے جب تک پچاس ہزار بیگناہ مرد وخواتین اور بچوں کے قاتلوں کوپھانسی کے پھندے تک نہ پہنچایا گیاتو شہداء کے خون کے ساتھ غداری ہوگی۔کراچی سے خیبر تک جتنے بھی دہشت گرد پھانسی کے سزا کے منتظر ہیں کو فوراً تختہ دار پر لٹکایا جائے اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات سعید الحسنین  نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر لالو سر، کوہستان ، ننگا پربت اور چلاس کے مقام پر بیگناہ مسافروں اور غیر ملکی سیاحوں کو خاک وخون میں غلطان کرنے والے دہشت گردوں کی تاحال عدم گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے اورسانحہ چلاس کے مجرموں کو عدالتوں سے ضمانت پر رہا کرواکر شہداء کے مقدس لہو کا مذاق اڑایا گیا ہے۔گلگت بلتستان حکومت دہشت گردوں کی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری سے چشم پوشی کررہی ہے جو علاقے کی سا لمیت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔صوبائی حکومت کا بارہا یقین دھانیوں کے باوجود ان دہشت گردوں کی گرفتاری میں لیت و لعل سے کام لینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 

انہوں نے اسلام آباد کی سول سوسائٹی کی جانب سے طالبان اور داعش کی حمایت کرنے پر لال مسجد کے خطیب عبدالعزیز کے خلاف احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے حامی اس مولوی کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ ملک کے ہر شہری کو اسلام آباد کے شہریوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قریہ قریہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف اعلان جنگ کرنا چاہئے ،جب تک عوام دہشت گردوں اور ان کے ہمدردوں کا تعاقب نہیں کریں گے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔انہوں نے پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی تائید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے بیگناہ مسافروں، غیر ملکی سیاحوں اور پاک آرمی کے قتل عام میں ملوث مجرموں کی گرفتاری اور سزا کو یقینی بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree