علامہ نیئرعباس کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم وفدکی گورنرگلگت بلتستان میر غضنفرعلی سے ملاقات

02 دسمبر 2015



گیٹ وے ہونے کے ناطے گلگت بلتستان کے عوام اکنامک کوریڈور کے فوائد سے استفادہ کرنے کا اولین حق رکھتے ہیں،ایم ڈبلیوایم
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے شیخ نیئر عباس مصطفوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کی قیادت میں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی سے ملاقات کیا اور بحیثیت گورنر گلگت بلتستان منصب سنبھالنے پر میر غضنفر علی مبارکباد پیش کیا۔وفد نے گورنر گلگت بلتستان سے گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور امن و امان کے قیام میں تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اس موقع پر پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی اہمیت اور گلگت بلتستان کے تحفظات سے گورنر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری میں گلگت بلتستان کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا تو علاقے میں کشیدگی اور تناؤ بڑھنے کا اندیشہ ہے اور اس منصوبے کی تمام جزئیات سے اراکین اسمبلی اور عوام کو لاعلم رکھنا تشویشناک صورت حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت جی بی کے عوام کے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی۔اس منصوبے کے گیٹ وے ہونے کے ناطے گلگت بلتستان کے عوام اکنامک کوریڈور کے فوائد سے استفادہ کرنے کا اولین حق رکھتے ہیں۔

وفد نے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر پر گورنر سے سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس اہم منصوبے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ایفاد پراجیکٹ کے حوالے سے وفد نے گورنر گلگت بلتستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ایفاد پراجیکٹ میں ضلع گلگت ،ہنزہ نگر سمیت کئی اضلاع کو محروم رکھنا بدنیتی پر مبنی ہے ،ایفاد پراجیکٹ کا دائرہ کار گلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک پھیلایا جائے تاکہ اس سے پورے جی کے عوام مستفید ہوں۔وفد نے ملازمتوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے مطالبہ کیا کہ تمام محکموں کے ملازمتوں کوNTS کے ذریعے پُر کیا جائے تاکہ کسی غریب کا استحصال نہ ہو۔وفد نے قراقرم یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور یوم حسین ؑ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے وفد کو یقین دلایا کہ تمام جائز مطالبات پر تحفظات کو دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائینگے اور علاقے سے دہشت گردی ،فرقہ واریت کے خاتمے اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر درست سمت میں اہم فیصلے کئے جائینگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree