وحدت نیوز (ہنزہ نگر) مجلس وحدت مسلمین کے حلقہ ۴ سے نامزد امید وار ڈاکٹرعلی محمد نے شینبر کا دورہ کیا چھلت نگر میں ایم ڈبلیو ایم کے آفس کھولنے کے حولے سے شینبر نگر سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں چھلت یونٹ کے جوانوں نے اپنے امیدوار کو خوش آمدید کہا اور انتہائی مست کے ساتھ بھر پور کردار اد اکرنے کا عزم کیا ۔ میٹنگ میں کمپین آفس کو کھلنے کی اجازت دی گئی اور آفس کے باقائد انعقاد کے لئے آئندہ کے لئے پروگرام مرتب کیا گیا، ڈاکٹرعلی محمدنے اپنے کارکنوں کو یقین دلایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد نہ صرف حلقے میں بلکہ پورے جی ،بی میں ترقیاتی پروگرامز میں انقلاب برپا کریں گے جس سے علاقے کے عوام گزشتہ ناانصافیوں کو ختم کرکے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ، نے روز نامہ اخباررہبر کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے سیاست میں آنے کے وجوہات یہ ہیں کہ گزشتہ پارٹیوں نے کاروباری اور ٹھیکداروں کو نمائندے چن لئے اور انہوں نے عوام میں ضمیر فروش جیسے لعنت کو پروان چڑھایا اور انسانی ، سیاسی اقدار کو پامال کیا اور اسمبلی میں جاکر قوم کی بات کرنے کے بجائے اپنی بات منوانے کی کوشش کی اور ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق کے بجائے گالی گلوچ پر اتر آئے اور مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پارٹی ہمارے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہ کرسکی اور وزیر اطلاعات کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے اس پر بھی اس پارٹی نے کوئی آواز نہیں اٹھایا اور عوام کی طرف سے بھی آواز نہیں اٹھی ، انہوں نے مزید کہا کہ جو جغرافیائی طور پر ملک کا حصہ نہیں ہوتا وہاں پر ٹیکس بھی لاگو نہیں ہوتا ، اس لئے پاکستان ہمارے اوپر ٹیکس بھی لاگو نہیں کرسکتا انہوں نے مزید حلقہ کے بارے میں بتایا کہ گزشتہ حکومت نے ہماری صحت اور تعلیم کے سٹم کو اپ گریڈ نہیں کیاہم اس پرکا م کریں گے اور آخر میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے پارٹی میں ہندو عیسائی و غیر ہ بھی کام کرسکتے ہیں۔