وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے فرانس کے ہفت روزہ جریدے چارلی ہیبڈوکی جانب سے نبی پاک ؐکی شان اقدس میں جسارت کو افسوسناک ، قابل مذمت اور شرانگیزی قرار دیتے ہوئے اسے کنیساو کلیسا کی جانب سے اسلام کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ اسکردو بشو میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ فرانس کی جانب ہونے والی اس شیطنیت کے خلاف عالم اسلام قیام کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس شیطانی رسالے کے ذریعے سوا ارب مسلمانوں کا دل دکھایا گیا ہے یہ آزادی صحافت نہیں بلکہ عالم اسلام کے مقدسات کی توہین اور اسلام کے خلاف غلیظ ترین پروپیگنڈہ ہے۔ شیطانی رسالہ چھاپنے والوں حملہ کرانا اور یمنی القاعدہ کا حملہ کی ذمہ داری قبول کرنا گہری سازش کا نتیجہ ہے۔یورپی اقوام اخلاقی طور پر پست ہوچکی ہے اور پورپ میں موجود باضمیر افراد حقیقت کی کھوج میں اسلام تک بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں اور یورپ میں اسلام کی تیزی سے پھیلنا یہود و نصاری ٰ اور امریکہ واسرائیل کے لیے نیک شگون نہیں لہذا رسالے پر کیے گئے حملے کے آڑ میں اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش زوروں پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسلامی ریاست ہے ۔ پاکستان کے ریاستی اداروں کو چاہیے کہ فرانس کی اس گستاخانہ عمل پر ان سے سفارتی بائیکاٹ کر کے سفیر کو ملک بدر کرنا چاہیے حضور اکرم ؐ کی شان سے بڑھ کر ہمیں کوئی تعلقات اور کوئی مفاد عزیز نہیں ہے۔اگر تمام اسلامی ممالک اپنے اپنے ملک میں موجود فرانس کے سفارت خانوں کو بند کرا کے سفیرون کو ملک بدر کرے اور فرانس میں موجود تمام اسلامی ممالک کے سفرا ء ک و واپس بلایا جائے تو آئندہ کسی بھی پورپی ریاست کو یہ جرائت نہیں ہوسکے گی۔