وحدت نیوز(گلگت) استحکام پاکستان کے لئے کام کرنے والوں پر تشدد اور گرفتاریاں جبکہ بےگناہ شہریوں اور سکیورٹی اداروں کے سروں سے کھیل کھیلنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے نام پر پروٹوکول دینا حکومتی پالیسی قابل مذمت ہے۔ خیرپور میں یارسول اللہ کانفرنس پر پابندی جس کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جا رہا تھا، پر پابندی تکفیری ٹولے کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش تھی۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین بلدیہ و مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے راہنما محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کام کرنے والے قوتوں کو دیوار سے لگانے والی پالیسی استحکام پاکستان کے خلاف سازش ہے اور موجودہ حکمران خودکش حملے کرنے والے دہشت گردوں سے مرعوب ہو چکے ہیں اور خطرہ ہے کہ ملک کا ایک علاقہ ان کے عملدرآمدی میں نہ دے انہوں نے پاک فوج سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے میں مزید دیر نہ کرے اور عوام ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔