وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریڑی جنر ل اور حلقہ نمبر ایک اسکردو کے امید وار شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسکردو حلقہ نمبر ایک سے مجلس وحدت مسلمین کی کسی بھی سیاسی جماعت سے سیٹ ایڈجسمنٹ کا امکان نہیں اور سیٹ ایڈ جسمنٹ کے مطابق چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ اسکردو حلقہ نمبر ایک تمام تر سیاسی طاقت کیساتھ میدان میں حاضر رہیں گے اور بھر پور مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین کی پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینا اور عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا باعث فخر ہے ، اس حلقہ میں ہمارا پیغام ہر گھر تک پہنچایا جائے گااور ہر صورت میں الیکشن حاضر رہیں گے، مجلس وحدت مسلمین انتخابات سے قبل بھی غریبوں اور محروموں کی آواز بن کر رہی ہے اور انتخابات کے بعد بھی محروموں کی آواز بلند کرتی رہے گی، مجلس وحدت مسلمین کا انتخابات میں آنا عہدہ اور سیٹ کی لالچ میں نہیں بلکہ مجلس وحدت مسلمین چاہتی ہے کہ محروموں اور مستفعین کی آواز ایونون تک پہنچ جائے اور بد عنوان عناصر کا گھیرا تنگ ہو اوربد عنوانی کے ذریعے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کا کھڑا احتساب کرنے اور اپنے حقوق کے حصول کے لئے میدانِ سیاست میں واردہوئے ہیں اور ہمارا منصوبہ طویل المعیاد ہیں