وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویڑن ضلع شگر میں ضلعی کابینہ مکمل ہو گئی ہے ، شگر کے تمام آئمہ جمعہ بشمول شگر کے مایہ ناز عالم دین آغا طہٰ چھورکاہ نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے باقاعدہ تنظیمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا حلف اٹھایا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویڑن ضلع شگر میں تنظیم سازی کے سلسلے میں سیکرٹری جنرل بلتستان ڈویڑن آغا سید علی رضوی کے ساتھ ایک وفد نے شگر کا دورہ کیا۔ اس وفدمیں علامہ شیخ علی محمدکریمی ، آغائے شبیر رجائی اور سید ہادی الحسینی شامل تھے۔ ضلعی سٹریکچر میں شیخ ضامن علی مقدسی کو سیکرٹری جنرل ضلع شگر کے طور پر انتخاب سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے دورہ شگر کے موقع پر ہوا تھا جبکہ کابینہ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے طور پر آغا طہٰ موسوی چھورکا ہ کو منتخب کیا۔ ان کے علاوہ دیگر کابینہ اراکین میں علامہ شیخ شیر محمد نجفی،شیخ محمد اسماعیل ،شیخ رستم علی ،شیخ فدا حسین عابدی،شیخ زکاوت حسین توکلی ،شیخ سخاوت حسین جوادی ،شیخ محمد قاسم ،شیخ محمد ابراہیم بہشتی ،شیخ محمد کاظم ذاکری اور شیخ شیر محمد شامل تھے۔ سیکرٹری جنر ل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا اور بزرگ عالم دین علامہ سید محمد طہٰ شمس الدین کومجلس وحدت میں دیگر علمائے کرا م کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت پر شکریہ بھی ادا کیا۔