ایم ڈبلیو ایم یوتھ حلقہ 1 اسکردو کے زیراہتمام عظیم الشان الیکشن کمپین بائیک ریلی کا انعقاد

25 مئی 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان حلقہ نمبر 1 اسکردو یوتھ کی جانب سے الیکشن کمپین ریلی کا اہتمام ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر حسین موسوی اور ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے امیدوار علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے کی۔ ایم ڈبلیو ایم یوتھ بائیک ریلی مرکزی الیکشن کمپین سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم حلقہ ون سے نکالی گئی جو کہ آغا ہادی چوک، بےنظیر چوک، امامیہ چوک، نیا بازار اسکردو سے ہوتی ہوئی مرکزی الیکشن کمپین آفس حلقہ ایک اسکردو کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے نائب سربراہ علامہ آغا مظاہر حسین موسوی اور جی بی قانون ساز اسمبلی کے امیدوار علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں بدعنوانی، ظلم و ستم، ناانصافی، چور بازاری، اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی کا دور عنقریب ختم ہونے والا ہے 8 جون کا سورج گلگت بلتستان کی سرزمین پر امید کی نئی کرن اور نئے حوصلے کی نوید کیساتھ طلوع ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام باضمیر ہے اور انہیں لالچ دے کے نہیں خریدا جا سکتا۔ وہ زمانہ گزر گیا جب عوام کو جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں کے ساتھ بہلایا جاتا تھا اب یہاں کی عوام باشعور ہو چکے ہیں، اپنے حقوق لینے کے گھروں سے نکل آئے ہیں اور انشاءاللہ مجلس وحدت الیکشن 2015ء میں فتح و کامیابی کا پرچم گاڑے گی اور غریبوں اور محروموں کے حقوق کی بازیابی کے لیے ہر حال میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree