الیکشن میں خواتین کردار ادا کریں، استحصالی نظام کے پیروں کاروں کا راستہ روکیں، علامہ راجہ ناصرعباس

22 مئی 2015
الیکشن میں خواتین کردار ادا کریں، استحصالی نظام کے پیروں کاروں کا راستہ روکیں، علامہ راجہ ناصرعباس

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں کردار ادا کریں اور کرپٹ اور استحصالی نظام کے پیروں کاروں کا راستہ روکیں تاکہ خطے میں وطن دوست ،باکردار اور تعلیم یافتہ لوگوں کو عوامی خدمت کا موقع ملے ورنہ اس خطے میں عرصہ دراز سے مسلط مخصوس بطقاتی گروہ پھر سے مسلط ہونگے اور وہ عوامی و ملکی ترقی کی بجائے اپنی تجوریاں بھرنے اور جائیدادیں بنانے میں لگ جائینگے۔ مجلس وحدت مسلمین خواتین کے حقوق کی علمبردار جماعت ہے،ہم انشا ء اللہ معاشرے میں خواتین کو وہ مقام دینگے جس کا حکم ہمیں سرور کائنات خاتم الانبیاء ؐنے دیا ہے۔ ہم خواتین کی تعلیم و ترقی اور باعزت روزگار پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے کیونکہ ایک صالح ،باکردار اور تعلیم یافتہ ماں ہی بہترین اسلامی معاشرے کے قیام میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین خواتین کے حقوق کی علمبردار جماعت ثابت ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح اورتربیت میں خواتین کا کلیدی کردارہے، اسلامی معاشرے نے خواتین کو جو مقام دیا ہے دنیا میں کسی اور مذہب میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہماری خواتین اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرکے معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتی ہیں۔ اولاد کے لئے ماں کی گود ایک بہترین تربیتی ادارہ ہے ،خواتین اگر سیرت جناب سیدہ فاطمہ زہرا ؑ اورسیرت زینبی پر عمل پیرا ہوں تو معاشرے میں انقلاب کی راہیں ہموار اور فرسودہ نظام کاخود بخودخاتمہ ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree