اسکردو میں آٹے کی مصنوعی قلت کو ختم کرکے آٹا مافیا کا گھیرا تنگ کیا جائے، آغا علی رضوی

24 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں ہے کہ سکردو انتظامیہ سکردو میں آٹے کی مصنوعی قلت کو فوری طور پر ختم کرے اور ترسیل کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کے لیے بلتستان کی عوام کو بیکاریوں کی طرح صفوں میں رکھنا ناقابل برداشت ہے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور متعلقہ ادارے انسانوں کی عزت نفس کا خیال رکھے۔سکردو میں آٹے کی مصنوعی بحران کرنے والے مافیا کا گھیرا تنگ کر کے فوری طور پر آٹے کی قلت ختم نہ کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہے ہیں۔ انتظامیہ کسی قسم کی لیت و لعل سے کام لیے بنا آٹے کی سپلائی کو بہتر کرے اور عوام کو صفوں میں رکھ کر دینے کا سلسلہ بند کرے۔آٹا مافیا کا گھیرا تنگ نہ کیا گیا تو یہ مصنوعی قلت شدید بحران کی صورت اختیار کی جائے گی اور عوام ایک ایک روٹی کی محتاج ہو جائے گی جبکہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے منافع کما رہے ہوں گے۔حساس ادارے ان مافیا کی صحیح رپورٹنگ اعلی حکام تک پہنچائے اور عوام کے حلق سے لقمے چھین کر کمانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔انتظامیہ انتظامی طاقت اور اختیار کو بروئے کار لا کر عوامی مسائل حل کرے ۔ آٹے کی مزید بحران اور قلت کوبرداشت نہیں کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree