ایم ڈبلیوایم سیکریٹریٹ سکردو میں 5 روزہ مجالس عزا بسلسلہ شہادت حضرت فاطمہ زہرا ؑ کا انعقاد

07 دسمبر 2023

وحدت نیوز(سکردو)ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم سکردو سیکرٹریٹ میں 5 روزہ مجالس عزا کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ سکردو میں 5 روزہ مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا۔مجلس عزا سے حجت الاسلام والمسلمین شیخ کاظم جنرل سیکرٹری مجلس علماء مکتب اھل بیت بلتستان،شیخ احمدعلی نوری رکن گلگت بلتستان کونسل،شیخ ڈاکٹر مشتاق حکیمی صوبائی جنرل سیکریٹری،اور صوبائی صدر آغا سید علی رضوی کے خطاب کیا۔مجالس عزا میں کارکنوں اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مجالس عزا سے خطاب میں خطباء نے کہا کہ کسی بھی ادارہ اور تحریک کی ناکامی میں بنیادی کردار اس تحریک کے حامل لوگوں کا ہوتاہے جس قدر وہ لوگ سست روی کا شکار ہو اسی حساب سے تحریک ناکام ہوتی ہے لہذا عصر حاضر میں دینی تحریکوں کی کامیابی کےلئے ہمیں میدان میں حاضر ہونا ہوگا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان عالمی نظام عدل کے قیام کی تحریک ہے لہذا اس تحریک میں آپ کی نظر مخلص قیادت اور مخلص کارکنوں پر ہونی چاہئے یہ لوگ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔ باقی مفاد پرست لوگ ہمیشہ تحریکوں کو خراب کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree