6 ستمبریوم دفاع وطن عزیز کی عظمت وقارکا دن ہے، وزیر زراعت جی بی کاظم میثم

06 ستمبر 2021

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ چھ ستمبر وطن عزیز کی وقار و سربلندی کا دن ہے جس دن دشمنوں نے پاک وطن کو تاراج کرنے کے ناپاک عزائم کے ساتھ آگے بڑھے لیکن انکے خواب کو سرحدوں کے محافظوں نے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔ یہ دن اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان دفاعی طور مضبوط و مستحکم اور دفاع پر مامور جوانان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے جسے تسخیر کرنے کا خواب دیکھنے والے عبرت کا نشان بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینسٹھ کی جنگ میں عوام اور جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیے اور سرحدی محازوں پر فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ اسوقت کی طرح آج بھی ملک کا ہر شہری وطن عزیز کے دفاع کے لیے آمادہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree