ایم ڈبلیوایم کی سیاسی فتوحات جاری، الیاس صدیقی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کے معاون خصوصی مقرر

01 دسمبر 2020

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ناصر شیرازی، اسدعباس نقوی، آغا سید علی رضوی اور سیاسی شعبےکی بھرپور فعالیت اور کامیاب حکمت عملی کی بدولت مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، الحمد اللہ نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان کےحلف اٹھانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاد اور صوبائی حکومت کی  تشکیل کے ساتھ ساتھ حسب وعدہ پہلے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست کی فراہمی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے سینئررہنما،صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت الیاس صدیقی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئی ہے ، اس حوالے سے انتخابات سےقبل ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکز کی سطح پر طے شدہ فارمولے کے تحت مخصوص نشستوں کے بعد وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree