وحدت نیوز(شگر) ڈپٹی کمشنرضلع شگر شہریار شیرازی نے کہا ہے کہ جو معاملہ پچھلے چھ سالوں سے حل نہیں ہو پا رہا تھا وہ آغا علی رضوی صاحب نے چند گھنٹوں میں حل کرکے عوام اور انتظامیہ پر احسان کیا ہے،جس پر آغاعلی رضوی صاحب کے مشکور ہیں۔
دیرینہ تصفیہ طلب ہسپتال کا معاملہ دونوں فریق اور انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد حل ہوگیا اور ہسپتال پر کام بھی شروع ہوگا۔ایم ڈبلیوایم ضلع شگر کے ضلعی سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آغاسید علی رضوی نے کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنرضلع شگر شہریار شیرازی سمیت دیگر اعلیٰ حکام اور علاقہ معززین شریک تھے۔
اس موقع پر ڈسی شگر نےکہا کہ جو معاملہ پچھلے6 سالوں سے حل نہیں ہو پا رہا تھا وہ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی صاحب نے چند گھنٹوں میں حل کرکے عوام اور انتظامیہ پر احسان کیا ہے۔جس پر آغاعلی رضوی صاحب کے مشکور ہیں۔