مھدویت اور مرجعیت میراث امام حسن عسکری علیہ السّلام ہے،شیخ محمدجان حیدری

13 ستمبر 2024

وحدت نیوز( نیورنگاہ) شب شہادت پدر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ عزا خانہ حسینی نیورنگاہ میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمدجان حیدری نے امام حسن عسکری علیہ السّلام کی میراث علمی،ثقافتی،فقہی اور اعتقادی پر مفصل گفتگو کی ۔اپ نے فرمایا کہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کی روایت میں مومن کی پانچ علامتیں در حقیقت میراث تشیع کا اعلان ہے۔نماز، خاک شفاء انگوٹھی،اور زیارت یہ مکتب تشیع کے ثقافتی اہم ترین واقعات کی تبین اور تفسیر ہے۔آیت ولایت میں مولا علی علیہ السلام کی انگوٹھی کا واقعہ سیرت امیر المومنین میں سخاوت اور عملی خدمت کا روشن ستارہ ہے ساتھ میں دائیں ہاتھ میں انگوٹھی کا پہننا مومن کی علامت قرار دیکر بیت سارے اعتقادی اور تاریخی پہلوؤں کی تفسیر فرمائی۔نماز میں بسمہ اللہ کا بلند آواز میں پڑھنا توحید کی عظمت اور بلندی اور کبریائی کا اعلان ہے۔اسی طرح اکیاون نماز کا مومن کی علامت قرار دینا اس بات کی تشریح ہے کہ سیرت ائمہ ھدی علیھم السلام میں واجب نمازوں کیساتھ نماز شب اور مستحب نمازوں کو کلیدی حیثیت اور مقام حاصل ہے۔تربیت حسینی میں سجدہ نماز کا کربلا سے رشتہ کو مضبوط کرنے اور اپنے آخری سجدے کے ذریعے امام حسین علیہ السلام کی حفاظت اسلام کے اقدامات کی حفاظت ہے۔زیارت اربعین کو مومن کی علامت قرار دیکر ہر زمانے کے حسین کی نصرت اور ہر زمانے کے یزید سے نفرت نیز اس بات کا اعلان کہ حسینیت شھید اور اسیر ہوکر بھی سربلند ہے اربعین در حقیقت قصر یزیدیت کی نابودی اور حقانیت حسینی کی ترجمانی کا اعلان ہے۔

مولانا حیدری صاحب نےکہا کہ امام حسن عسکری علیہ السّلام کے اہم ترین اقدامات میں سے ایک زمانے کے امام مھدی دوراں کی حفاظت اور انکی تربیت وتبلیغ ہے۔سامرا جیسی حساس جگہ میں ولی خدا منتقم اعداء کی حفاظت انکا تعارف درحقیقت امام حسن عسکری علیہ السّلام کے اہم ترین کاموں میں سے ایک تھا جس طرح فرعون موسیٰ کے خود سے اپنے زمانے میں ہر بچے کو قتل کررہاتھا نظام فرعونیت کے پیرو عباسی خلاف امام مھدی علیہ السلام کی ولادت کے خوف سے اس دور کے بہت سارے بے گناہ بچوں اور خواتین کے قاتل بنے۔ اس طرح کے نامساعد اور سخت حالات میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ کی حفاظت اور عقیدہ مھدویت کی ترویج امام حسن عسکری علیہ السّلام کے نہایت اہم کاموں میں سے ایک ہے۔

مولانا حیدری نے مزید کہا کہ عصر غیبت میں مرجعیت ولایت فقیہ اور مجتھد کا تعارف،مقام اور تقلید کا حکم عصر حاضر میں بقائے دین حق کے لئے امام حسن عسکری علیہ السّلام کے نہایت اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔معروف حدیث میں فللعوام ان یقلدوہ۔ یعنی تقلید کے واجب ہونے کا بیان درحقیقت غیبت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ میں دینی احکام اور اطوار میں عوام الناس کی رہنمائی کا روشن باب ہے۔لہذا مکتب تشیع کی بقا اور دوام میں میراث غدیر،میراث کربلا،مھدویت،اور مرجعیت کا تعارف اور تبلیغ امام حسن عسکری علیہ السّلام کی سیرت کے نہایت اہم اور عملی اقدامات میں سے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree