سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے,ایوب شاہ،شیخ احمدنوری

29 جولائی 2024

وحدت نیوز(گلگت)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ اور دیگر ممبران کونسل اقبال نصیر،شیخ احمد علی نوری ،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،حشمت اللہ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کا معاشی قتل بند کیا جائے۔سوست میں گلگت بلتستان کے تاجر عدالتی فیصلے پر گذشتہ چار روز سے عملدرآمد کے لیے دھرنے میں بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوست بارڈر پر پچھلے کئ روز سے جاری دھرنے کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کسٹم حکام، ایف بی آر اور وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عدلیہ کے فیصلوں پر جلد سے جلد عملدرآمد کروائیں اور تاجروں کے مسائل حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین سرحدی تجارت کسٹم،کلٹرز حکام  کی طرف سے  آئے روز ٹیکسس کے بے تحاشا اضافے اور کسٹم حکام کی ہٹ دھرمی سے بارڈر ٹریڈ سے منسلک افراد سخت مشکلات سے دو چار ہوگئے ہیں خاص کر  چھوٹے تاجر شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں ممبران کونسل جلد وفاقی حکومت کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے جلد مراسلہ ارسال کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree