فضائی کرایوں میں اضافے سے سیاحت تباہ ہوگئی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری

07 نومبر 2023

وحدت نیوز(سکردو)رکن جی بی کونسل و  پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے کہاہے کہ سکردو اور اسلام آباد کے مابین پی آئی اے کا کرایہ دبئی سے بھی زیادہ وصول کیا جارہا ہے ایسے میں یہاں کوئی سیاح کیسے آئے گا؟اور کیوں آئے گا؟ بھاری بھرکم کرایہ ادا کرکے سکردو آنے کے بجائے لوگ دبئی کی طرف جانے کو ترجیح دے رہے ہیں اس سے یہاں کی سیاحت تجارت اور معیشت مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگئی ہے جن لوگوں نے بڑے ہوٹلز کھولے تھے وہ دیوالیہ ہونے والے ہیں کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے۔

 انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے کرایوں میں ہوشربا اضافے پر وزیراعظم کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ارکان اسمبلی اس معاملے میں ہرگز خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ یہ خالصتا ایک عوامی مسئلہ ہے اس پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ایک منصوبہ بندی کے تحت گلگت بلتستان کے مسافروں کو فضائی سفر ناممکن بنایا جارہا ہے تمام ارکان کونسل اس بات پر متفق ہیں کہ پی آئی اے کے کرایوں میں کمر توڑ اضافے کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سے کراچی کی مسافت دو گھنٹے کی ہے اور فضائی کرایہ بارہ سے پندرہ ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے مگر اسلام آباد اور سکردو کے مابین آدھے گھنٹے کی مسافت کا کرایہ ساڑھے بتیس ہزار روپے وصول کیا جارہا ہے جو یہاں کے عوام پر ایٹم بم گرانے کے برابر ہے ہم زیادتیوں پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے کرایہ فوری کم نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ بھی اختیار کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree