مجلس وحدت مسلمین جی بی کاظم میثم کا گمبہ سکردو میں زیرتعمیر گرلز ڈگری کالج کا دورہ

17 ستمبر 2023

وحدت نیوز: (گلگت بلتستان ) لیڈر آف دی اپوزیشن گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما شیخ علی محمد کریمی اور عمائدین گمبہ سکردو کے ہمراہ گمبہ سکردو میں ساڑے 25 کروڑ کی لاگت سے زیرتعمیر گرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متاثرین کے تحفظات سے سابق کمشنر بلتستان شجاع عالم، ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو انیلہ مہدی کو آگاہ کیا۔ ضلعی انتظامی سربراہان نے متاثرین کے تمام مسائل سنے اور جلد تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ اس تاریخی پروجیکٹ کی منظوری میں سابق وزیراعلٰی خالد خورشید کی خصوصی معاونت شامل رہی ہے۔

پروجیکٹ کے فیز ون ون میں ایڈمن بلاک اور انٹر بلاک اور بی ایس بلاک کے ساتھ ساتھ دو بسیں موجود ہیں جن پر 25 کروڑ کی لاگت آئے گی جبکہ کم و بیش 40 کنال زمین پر محیط اس تاریخی پروجیکٹ کے فیز ٹو میں ہاسٹل اور سٹاف کالونی پر بھی کام ہوگا۔

گمبہ سکردو گرلز ڈگری کالج بلتستان ریجن میں اپنی نوعیت کا اہم ترین تعلیمی ادارہ بنے اور آئندہ سال ہی اسکی بنیادی تعمیرات مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جیسے ہی تعمیر مکمل ہوجائے کلاسز شروع ہوجائے گی، جس کے لیے تین سالوں کی ایچ آر کی تنخواہیں بھی پی سی ون کا حصہ ہے۔ اس کالج میں طالبات کے لیے عہد حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دور جدید کے تعلیمی شعبوں کو شامل کیا جائے گا۔ اس سے حلقہ دو سکردو بلخصوص اور بلتستان ریجن بالعموم میں اعلی سطحی اور معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

اس اہم مادر علمی کے لیے زمین کی فراہمی یقینی بنانے والے شگریکلاں اور گمبہ سکردو کے تمام عمائدین و سرکردگان کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ٹیکنیکل سیل کی دلچسپی بھی قابل داد ہے۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree