ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، کنیز فاطمہ چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جبکہ شیخ اکبر رجائی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بلدیات مقرر

20 جولائی 2023

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر محمد کاظم کاظم میثم متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف (اپوزیشن لیڈر) منتخب کرلیئے گئے، سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی کابینہ میں کاظم میثم بحیثیت صوبائی وزیر ذراعت فرائض انجام دے رہے تھے۔

علاوہ ازیں سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ و مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ علی چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ تعینات کردی گئیں ہیں، جبکہ ایم ڈبلیوایم کے ممبر جی بی اسمبلی ، سابق پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ اور صدر ایم ڈبلیوایم کھرمنگ علامہ شیخ اکبر علی رجائی کو قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا چیئرمین مقررکردیا گیا ہے، تینوں رہنماؤں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم رہنما اور اپوزیشن لیڈرکاظم میثم نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اپوزیشن ممبران بلخصوص محترم راجہ اعظم خان، محترم نواز خان ناجی، محترمہ کلثوم فرمان، محترم راجہ زکریا خان، محترم وزیر محمد سلیم، اسلامی تحریک کے رہنما محترم ایوب وزیری، محترم راجہ ناصر علی خان، محترم شیخ اکبر رجائی، محترم جاوید منوا،محترمہ ڈاکٹرکنیز فاطمہ، کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پہ اعتماد کیا اور قائد حزب اختلاف منتخب کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی اور مرکزی قائدین، وٹرز، سپورٹرز سب کا شکریہ جنہوں نے ہر مرحلہ پر میری پشت پناہی کی اور حوصلہ افزائی کی۔ انشاءاللہ عوامی ایشیوز پر، گلگت بلتستان کے حقوق پر اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ آج سے ماہ محرم الحرام ہے۔ اس مقدس اور غم کے مہینے کے احترام میں کسی قسم کی تبریک کا مسیج نہ چلایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree