ایم ڈبلیوایم ضلع سکردوکی کابینہ کا اعلان، علامہ آغا سید علی رضوی نے حلف لیا

20 مارچ 2023

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو اور وحدت یوتھ ونگ بلتستان ڈویژن کی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کی گیا اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو شیخ فدا علی ذیشان نے ضلع سکردو کی کابینہ کا اعلان کیا نائب صدر شیخ علی حسین ، شبیر آرزو سیکرٹری جنرل ،وزیر عیسیٰ خان سیکرٹری مالیات ،مولانا عباس سیکرٹری تنظیم سازی و دیگرکابینہ کا حصہ ہونگے یوتھ ونگ کے صدر سید اطہر نے اپنے کابینہ کا اعلان کیا جس میں آغا سید محمدصادق شاہ، جنرل سیکرٹری پروفیسر شبیر سراج، ڈپٹی جنرل سیکریٹری  محمد عاصف خان سیکرٹری روابط برادر گلزار، میڈیا انچارج محمد سلیم ویگر ہو نگے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے دونوں کابینہ سے حلف لیا ۔

اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی ، صوبائی نائب صدر شیخ اشرف شگری اور معروف عالم دین شیخ حسن جوہری نے خطاب کرتے ہوئے حلف لینے والے تمام کابینہ کے عہدیداران کو مبارک باد دی اور انہیں نتظیم کی کی فعالیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree