وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا۔ جب تک سب ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہونگے تب تک حقوق نہیں ملیں گے۔ ماضی میں جن لوگوں نے حقوق غضب کئے تھے وہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین سے ہماری درخواست ہےکہ وہ عوامی حقوق پر شب خون مارنے والوں سے دور رہیں، یہ لوگ محض عوامی ایکشن کمیٹی میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ مخلص لوگوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے تاکہ ہدف حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ گلگت شہر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کی کوشش قابل مذمت ہے، پولیس کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنا چاہیئے، منظم سازش کے تحت ماضی میں اقتدار میں رہ کرعوام کو تنگ کرنے والے لوگ آج ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ لوگ مفاد پرست اور موقع پرست ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو ایسے مفاد پرستوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے تاکہ ایکشن کمیٹی اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ مخلص لوگوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے تاکہ ہدف حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو، سید علی رضوی