مولانا محمد حسین علوی مجلس علمائے شیعہ پاکستان گلگت ریجن کے صدر منتخب

05 جولائی 2022

وحدت نیوز(گلگت) مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام و المسلین سید حسنین عباس گردیزی صاحب کا دورہ گلگت، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام و المسلین سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے دورے کا آغاز دینور سے کیا جہاں مورخہ 2 جولائی 2022 کو امام بارگاہ شروٹ دینور میں مجلس علمائے شیعہ کے تعارفی جلسہ ہوا جس میں گلگت، حراموش،نگر،نومل اور ہوپر کے علماء شریک تھے۔

جلسے سے خطاب کرتے علامہ گردیزی صاحب نے علماء کے اجتماعی ذمہ داری  اور مجلس علماء شیعہ کے اغراض و مقاصد  پر تفصیلی گفتگو کی ۔ اس جلسے میں اتفاق رائی سے جناب حجۃ الااسلام و المسلمین محمد حسین علوی  صاحب کو مجلس علمائے شیعہ پاکستان  گلگت ریجن کا صدر منتخب کیا گیا۔اس جلسہ میں مجلس وحدت مسلمین کے شوری عالی کے رکن جناب حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نئیر مصطفوی نے خصوصی شرکت کیا۔

مجلس علمائے شیعہ کے صدر نے گلگت میں اسیران کی رہائی کے لئے  دئے ہوئےدھرنے میں شرکت کی  اور اسراء کے وارثین سے  ہمدردی کا اظہار کیا اور شرکاء سے مخاطب  ہو کر فرمایا کہ گلگت کےمظلومین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے ہم آپ کے پیغام کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔مجلس علمائے شیعہ کے صدر نے نگر میں منعقد آئی ایس او کے مجلس عاملہ کے جلسے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ اور مجلس علماء شیعہ کے سربراہ اور ہمراہان نے  گلگت کےامام جمعہ جناب حجۃ الاسلام و المسلمیں سید راحت حسینی سے بھی ملاقات کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree