دبئی،وزیر زراعت کاظم میثم کی کوششوں سے جی سی سی رائلز کیپیٹلز گلگت بلتستان میں آرگینک ورٹیکل فارمنگ میں سرمایہ کاری پر رضامند

22 فروری 2022

وحدت نیوز(دبئی) عرب امارات میں ورٹیکل آرگینک فارمنگ کی سب سے بڑی کمپنی جی سی سی رائلز کیپیٹل کے ایم ڈی فواد احمد، نتالیہ تریشچنکو اور ایگریکٹیو ڈائریکٹر مسعود ہاشم اور ٹیم کے ساتھ وزیر زراعت گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم اور سیکرٹری ایگریکلچر خادم حسین سلیم نے وفد کے ہمراہ فارم کا دورہ کیا۔

 وزٹ میں آرگینک ورٹیکل فارمنگ کی سکوپ، ٹیکنالوجی اور ٹکنیکلٹیز سمیت تمام پہلووں پر تفصیلی گفتگو جائزہ لیا۔ عرب امارات کی سب سے بڑی آرگینک ورٹیکل فارمینگ کی مجموعی پیداواریت اور کاردگی کو سراہا گیا اور دوطرفہ تعاون سے گلگت بلتستان میں بھی سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔

 اس سلسلے میں رائل کیپیٹلز کی ٹیم بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی اور متعدد مقامات پر ورٹیکل آرگینک فارمنگ کے مواقع کی سروے کرنے کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔

وزیر زراعت گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح سوپر فوڈ اور آرگینک فوڈ کی پیداواریت کو بڑھانا سرٹیفکیشن کے بعد ویلیو ایڈیشن کے بعد ہائی پرائز مارکیٹ تک پہنچانا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام زمینداروں اور کسانوں کا نہ صرف معاشی فائدہ ہوسکتا ہے بلکہ زرمبادلہ میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ گلگت بلتستان میں ورٹیکل فارمینگ پر سرمایہ کاری کے بعد زرعی میدان میں نیا باب کھلے گا اور اس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیداواری استعداد کو دس گنا بڑھانے کے ساتھ پانی کا استعمال بھی کم ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree