صوبائی حکومت اولین فرصت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گنگچھے میں مستقل گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کو یقینی بنائے، علامہ آغا علی رضوی

12 اگست 2021

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی سکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین معروف عالم دین آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع گنگچھے کے سرکاری ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کا نہ ہونا افسوس کا مقام ہے۔ صوبائی حکومت اولین فرصت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال گنگچھے میں مستقل گائناکالوجسٹ کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔ ہم ہیلتھ یونٹس سے متعلق عوام کو درپیش مسایل اور مطالبات پر صوبائی حکومت کو فی الفور عملی اقدامات بجالانے کی اپیل کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہر سال گلگت بلتستان سے مخصوص کوٹوں پر درجنوں میڈیکل آفیسرز لگتے اور میڈیکل کالجز سے فارغ التحصیل ہوتے ہیں مگر حیرت ہے کہ علاقے ہسپتال میں ضرورت کیمطابق معالج یا تو تعین نہیں یا کہیں تعین ہوکر تنخواہ لے رہے ہوتے ہیں تو وہ متعلقہ اسٹیشن پر ڈیوٹی نہیں دے رہے ہوتے۔ نتیجتاً عوام کو بار بار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت اس مسئلے کو درک کرتے ہوئے صوبے کے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں محکمے کیجانب سے مخصوص تعداد میں ڈاکٹرز تعین کریں گے اور جن جن ہسپتالوں اور سول ڈسپنسریوں کے نام سے ڈاکٹر تنخواہ وصول کرتے ہیں انکو انہی اسٹیشن پر ڈیوٹی دینے کے پابند بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree