وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےزیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے کہا کہ شہید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر ہم ان سے اظہار عقیدت کرتے ہیں، شہید کی راہ پر چلتے ہوئےعلمی زندگی میں ان کی سیرت کو نمونہ عمل بنانے کی ضرورت ہے، شہید عارف الحسینیؒ ایک ہمہ جانبہ شخصیت کےحامل تھے، ہمیشہ مظلوم طبقات کے مسائل کے حل کیلئے کھڑا ہونا ان کا شیوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہید عارف الحسینیؒ نےکا یہ خاصہ تھا کہ انہوں نے شیعہ مکتب کو عملی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار کیا۔ شہید نے شیعہ مذہب کو مسجد ومحراب سے نکال کر ایوانوں کا راستہ دکھایا۔ مجلس وحدت مسلمین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے خواب کو عملی جامہ پہنایا اور آج الحمد اللہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین شہید قائد کے وژن کے مطابق عملی سیاست میں اپنا بھرپورکردار ادا کررہی ہے، ہم صوبائی حکومت کا اہم حصہ ہیں اور اپنے مکتب کی تعلیمات کی روشنی میں ملک وقوم کی خدمت میں کوشاں ہیں۔