وحدت نیوز(سکردو) وزیر تعمیرات گلگت بلتستان جناب وزیر محمد سلیم صاحب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ایل جی اینڈ آر ڈی علامہ اکبر رجائی صاحب کی ملاقات۔ملاقات میں روندو کے اہم تعمیراتی ایشوز پر گفتگو ہوئی، جس میں بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی، پاور ہاؤسزز میں بجلی کی کمی کے حوالے سے گفت و شنید کی۔تلو سے تلوبروق روڑ کے موڑکی توسیع کا نامکمل کام اور تلوبروق کے تعطل کا شکار زیر تعمیر روڑ کے حوالے سے گفتگو کی اور وزیر صاحب نے متعلقہ ذمہ داروں سے کام کو فی الفور کروانے کے احکامات جاری کئے۔نیز تلو حسین آباد کا ٹرانسفارمر اور پولز کے حوالے سے بھی متعلقہ ایکسن، ایس ڈی او کو احکامات جاری کیا۔