وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزد ہونے پر علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ تمام حمد اس ذات لایزال کے لیے جس نے انسان کو اپنا نمائندہ بناکر زمین پر بھیجا اور انسان کو زمین پر توحید کی پرچار کرنے اور توحیدی تعلیمات کی ترویج کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
الہی انسانوں نے اس رسالت کو ادا کرنے میں کردار ادا کرنے کے واسطے مختلف ادارے تشکیل دئے تاکہ مختلف افراد اکھٹے ہوکر اس رسالت کو احسن طریقے سے نبھا سکیں، اس سلسلے کی ایک کڑی مجلس وحدت المسلمین پاکستان بھی ہے اس پلیٹ فارم پر مختلف شخصیات شب و روز زحمت کررہے ہیں تاکہ اس رسالت کو نبھا سکیں جس کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے سونپی گئی ہے۔
اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین آغا علی رضوی صاحب نے اس حقیر کے دوش پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری رکھی ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے پارٹی بزرگان بالخصوص سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ عباس جعفری اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی صاحب کا از تہہ دل شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس حقیر پر اعتماد کیا اور ملت کی خدمت کرنے کے لئے یہ عہدہ میرے نام کردیا۔
ان شاءاللہ تعالیٰ میری کوشش ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی خوشنودی اور پارٹی دستور کو سامنے رکھ کر تعلیمات اسلامی کی ترویج میں شب و روز کام جاری رکھیں گے۔ایکبار پھر سے مجلس کے جی بی کے عہدیداران، ورکرز اور مرکزی عہدیداروں کا شکریہ۔