بلتستان کے اہم انٹری پوائنٹس سے چیک پوسٹوں کے خاتمے کی خبریں تشویشناک اور قابل مذمت ہیں، آغا علی رضوی

05 جولائی 2021

وحدت نیوز(سکردو)بلتستان کے اہم انٹری پوائنٹس سے چیک پوسٹوں کے خاتمے کی خبریں تشویشناک ہیں، ہم اس غیر ذمہ دارانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل و متحرک ترین عوامی و مزہبی رہنما آغا علی رضوی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ منتخب صوبائی حکومت اور انتظامیہ اس اہم معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے یقینی بنائے کہ اہم جگہوں پر چیک پوسٹ بحال اور پہلے سے بھی بہتر انداز میں فعال ہو۔

 انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں کے خاتمے سے سیکیورٹی کے علاؤہ منشیات فروشوں کو بھی کھلی چھٹی ملنے کا امکان موجود ہے۔ آئے روز ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح بلتستان کا سفر کرتے ہیں ، ایسے میں بہت سے جرائم پیشہ افراد کے بھی یہاں آنے کا امکان موجود ہے جن کی چیک پوسٹوں پر کڑی نگرانی اور چھان بین ہر حوالے سے اہم ہے۔ خصوصا کچورہ ، ستق، اور سدپارہ جیسے علاقوں میں چیک پوسٹوں کے ذریعے نگرانی میں اصافہ ہونا چاہئے نہ کہ ان میں کمی کرے یا مکمل خاتمہ۔

 متحرک عوامی رہنما نے مزید کہا کہ چیک پوسٹوں کے خاتمے کے حالیہ اقدامات سے عوام میں بھی تشویش اور اضطراب کی کیفیت واضح ہے، عوام بھی چاہتی ہے کہ ان چیک پوسٹوں پر با اخلاق اور فرق شناس اہلکار متعین ہو جو علاقے کے معروضی حالات کیمطابق ڈیوٹی سر انجام دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree