ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ مقرر

02 جولائی 2021

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت میں مزید تقرریاں عمل میں آئی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سے تعلق رکھنے والے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیویلپمنٹ اور مولانا فضل رحیم کو پارلیمانی سکریٹری برائے واٹر اینڈ پاور نامزد کردیا گیا ہے ۔

دونوں اراکین کے پارلیمانی سیکریٹری نامزد کیئے جانے کا باقائدہ نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے۔ رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے پارلیمانی سکریٹری نامزد کرنے پر سی ایم گلگت بلتستان خالد خورشید کا شکریہ ادا کیاہےاور اپنی تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات انجام دینے کا عزم کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree