وزیر تعلیم جی بی راجہ اعظم خان کی ایم ڈبلیوایم ضلع شگرسیکریٹریٹ کادورہ،ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت

17 مئی 2021

وحدت نیوز (شگر) صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان اور مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے رہنماؤں کے ساتھ شیخ اشرف شگری کی سربراہی میں وحدت آفس شگر میں ایک نشست کا اہتمام ہوا جس میں شگر کے تعمیر و ترقی کے مختلف مسائل پر گفتگو ھوئی جن میں شگر کیلئے کونسل میں ایک نشست کے حصول کیلئے کوشش کرنا کڑوس تھنگ روڈ کی بروقت تکمیل کیلئے کوشش اور تعلمی مسائل اور ساتھ باہمی رابطہ کو مضبوط کرنے کیلئے ایک مشاورتی کونسل کے قیام پر سیر حاصل گفتگو ھوئی۔ وزیر تعلیم راجہ اعظم صاحب نے بھی ان تمام مسائل کی حل کیلئے بھرپور کوشش کرنے کی یقین دھانی کے ساتھ خوشی کااظہار کیا اور آئندہ بھی اس قسم کی نشستوں کے انعقاد کو شگر کی تعمیر وترقی اور اتحاد واتفاق کیلئے ضروری قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree