ایم ڈبلیوایم رہنما اور سابق ممبر جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان کا صدر مملکت عارف علوی سے ٹیلیفونک رابطہ

26 اپریل 2021

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماو سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ٹیلی فونک رابطہ ، ڈاکٹر رضوان نے صدر مملکت سے نگر کے دورے کےموقع پر عوام سے کیئے گئے وعدے پر عمل کرتے ہوئے شاہراہ نگر کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرانے پر ان کا شکریہ اور اہلیان نگر کی درینہ مطالبہ حل کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر مملکت نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت صرف زبانی وعدوں پر یقین نہیں رکھتی، انھوں مزید کہا کہ اس شاہراہ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے لیے گزشتہ برس ہی احکامات جاری کیے تھے تاہم کرونا وباء کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

 مزید انھوں نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر سے سیاحتی شعبے میں روزگار مواقع فراہم ہونگے۔آخر میں انھوں نے اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے یقین دہانی بھی کروائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree