مجلس وحدت مسلمین گلگت کے زیر اہتمام یوم جوان کا شاندارانعقاد

29 مارچ 2021

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام آئی ایس او نومل یونٹ،تنظیم حیدریہ کے تعاون سے ولادت باسعادت حضرت شہزادہ علی اکبر علیہ السلام کی مناسبت ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں علماء کرام ،شعراء،اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔گلگت بلتستان کے معروف شعراءاو منقبت خواں حضرات نے نہایت خوبصورت انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

یوم جوان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترم شیخ ارشاد حسین مصطفوی نے کہا کہ دینداری اور معنویت جوانوں کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ حضرت علی اکبر علیہ السلام کی پاکیزہ زندگی اس عنوان سے ہمارے لئے آئیڈیل اور نمونہ ہے آج کے دور میں ثقافتی وار کے مقابلے میں جوانوں کو سیرت حضرت علی اکبر علیہ السلام کو اپنے لئے سرمشق حیات قرار دینے کی ضرورت ہے۔

محفل کے سٹیج سیکریٹری،آرگنائزر تنظیم سازی جناب شیخ محمدجان حیدری نے کہاکہ حضرت علی اکبر علیہ السلام کربلا کی جوانی کا نام ہے اور کربلا اسلام کی جوانی ہے۔ ایک جوان کے لئے سیرت علی اکبر علیہ السلام کی روشنی میں غیرت، حیاء،عزت نفس،عبادت اور دینداری کو اپنی زندگی کا محور قرار دیناچاہئے۔ اور یوم جوان کا مقصد معاشرے میں جوانوں کو زمانہ کے فتنوں اور چیلنجزسے آگاہ کرناہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات نلتر اور گھڑی باغ میں انسانی جانوں سے کھیلنا قابل مذمت ہے۔لیکن چند شرپسند عناصر اس کے تناظر میں ملت تشیع کی قیادت اور بزرگان کے خلاف غلط مسلسل غلط زبان استعمال کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

محفل کے روح رواں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ شیخ نیر عباس مصطفوی نے کہا کہ آج کے تمام مسائل کا حل سیرت علی اکبر علیہ السلام پر عمل کرنے میں پوشیدہ ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں سانحہ نلتر اور گھڑی باغ کو ہم امن دشمنوں کی سازش قرار دیتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں۔البتہ ان سانحات کی آڑ میں کچھ فرقہ پرست لوگ بار بار مکتب تشیع وقیادت کے خلاف نہایت غیر مناسبت رویہ کا اظہار کررہے ہیں لہذا آج کا یہ حسینی اجتماع اظہار مذمت کیساتھ حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ ان امن دشمنوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ ؑ سے کیاگیا۔پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی کابینہ کے عہدہ داران،گلگت کے مختلف ایریاز اور نگر سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree