ایم ڈبلیوایم رہنما اوروزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی نلتر میں بےگناہوں شہریوں کے قتل عام کی پرزورمذمت

26 مارچ 2021

وحدت نیوز(گلگت )صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے نلتر واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نلتر واقعہ انتہائی افسوناک واقعہ ہے اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔یہ واقعہ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے اس واقعے میں جتنی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ان کے لواحقین سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں صبر کی تلقین کرتے ہیں اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹایا جائے گا ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے نہ صرف امن کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی ہے بلکہ گلگت بلتستان کے ساکھ کو یہاں کے امن و آشتی کو یہاں کے اخوت و بھائی چارگی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے لہذا ان مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور قانون کے کٹہرے میں انکو کھڑا کیا جائے گا ۔

انہوں نے مذید کہا کہ عوام سے التماس ہے کہ شعور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس واقعے کی آڑ میں کسی بھی منفی طاقت کے ایجنڈے یا کسی دشمن کے خواہش کو پوری ہونے نہ دیں۔عوام شعور بصیرت صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی بھائی چارگی اور مسلکی ہم آہنگی ہے اسکو قائم رکھنے میں کردار ادا کریں گے۔حکومت ان تمام مجرموں کا پیچھا کریں گی اور انکو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree